?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسمٰعیل اور پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں 13 اپریل کو طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ عمران اسمٰعیل اور عامر محمود کیانی نے مشترکہ طور پر راولپنڈی میں ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جہاں تمام امور مبینہ طور پر مناسب منصوبہ بندی کے بغیر سرانجام دیے گئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ان پر مذکورہ سوسائٹی میں موجودہ پلاٹوں سے زیادہ فائلیں بیچ کر لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ ملزمان کے پاس ہاؤسنگ سوسائٹی کا منظور شدہ نقشہ نہیں تھا جبکہ اس غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر کے لیے مہم اب بھی زور و شور سے جاری ہے۔
دونوں رہنماؤں کو اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 13 اپریل کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور آفس طلب کیا گیا ہے۔
دریں اثنا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے خلاف بھی 22-2021 میں کرم پورہ کی مختلف گلیوں میں سیوریج بچھانے کے لیے وہاڑی لوکل گورنمنٹ کی گرانٹ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
چوہدری طاہر اقبال کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 14 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ چوہدری طاہر اقبال نے مبینہ طور پر کچھ مقامی حکومتی عہدیداروں کی ملی بھگت سے پروجیکٹ کا سائٹ پلان تبدیل کیا اور پروجیکٹ کا ٹھیکہ اپنے پسندیدہ ٹھیکیدار کو دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
گن کلچر کا امریکہ کو نیا تحفہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے
جولائی
فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے
جون
ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجی انٹیلیجنس
جون
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے
مئی
22 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح پر ایک نظر
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:2009 کی 22 روزہ جنگ جو فلسطینی استقامت اور صیہونی حکومت
جنوری
امریکی ملک میں دو اہم جماعتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے پتہ
جون
صیہونی مصنف: غزہ اسرائیل کا ویتنام ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف نے غزہ جنگ میں فوجی تعطل کا حوالہ
مئی
غزہ کی یہ حالت کیوں ہے؟عالمی چرچ کونسل کی زبانی
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور
جون