?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس کے ذخائر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد ختم ہورہےہیں۔ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ توانائی کی وزارت پہلے ہی مشکل میں ہے کیوں کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ختم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد گیس کا کرائسز ختم ہوجائے گا، کیپٹیو پاور سے گیس کے لیے رعایت 31 مارچ 2022 تک واپس لی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف دسمبر کیا اسی مہینے واپس آئیں، پی ڈی ایم جتھہ ہر سال ہی آتا ہے، اس کی سردیوں کی سرگرمی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق اور اسے ماننے کے بعد ہی ہورہےہیں، آئین و قانون کے احترام کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور لڑائی امن کے حصول اور بحالی کے لیے لڑی گئی، مذاکرات کے ذریعے اب مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنا ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کا نیا سیٹ اپ بھی پاکستان میں امن کا خواہش مند ہے، امن بحالی کیلیے افغان حکومت اور مقامی شہریوں کی خواہشات پر بات کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ والد، دادا یا بڑے بھائیوں کی جنگ کے بعد اب پوری نسل ہی بدل چکی ہے، قبائلی علاقوں کے شہریوں کی بھی خواہش ہے کہ امن لایا جائے۔ جو مقامی لوگ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے
اپریل
شہید سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: پاکستانی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے ایران کے صدر
مئی
افغان صدرکی طالبان کو دھمکی
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا
جون
معین اختر کا وزیر اعظم کے ساتھ دلچسپ مکالمہ
?️ 24 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین و معروف اداکار معین اختر اور
دسمبر
وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال
?️ 7 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے
مئی
تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سیجیٹیاین چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک
اگست
امریکی انتخابات کے موقع پر سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جب کہ متنازعہ اور فیصلہ کن امریکی صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
اسرائیلی حکام ایران سے ڈر کر بڑی شکست تسلیم کرنے کو تیار
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
اگست