راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے میں امدادی کاموں کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی ہے، آرمی اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچا نے کی کوشش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہے، آرمی اوررینجرز کےجوان جائےحادثہ پر پہنچ گئے ہیں، آرمی رینجرز کےجوان ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کےذریعے راولپنڈی سےروانہ ہوگئی ہے، خصوصی انجینئرز کی ٹیم امدادی کاموں کی رفتارمزیدتیزکرےگی جبکہ زخمیوں کی مدد کے لئے ملٹری ڈاکٹرز، عملہ پنوعاقل سےجائےحادثہ پر ایمبولینسوں کےساتھ پہنچ گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ ہوچکے، جن کی مدد سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اسپتالوں میں منتقل کیاجائےگا اس کے علاوہ امدادی سامان بھی کچھ دیر میں جائےحادثہ پر پہنچا دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا
جنوری
اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج
مئی
صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ
ستمبر
یمنی خاتون کی گمشدگی کی کہانی اور سعودی سفیر کی رسوائی
مئی
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر
جنوری
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
اپریل
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
فروری