گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی

گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے میں امدادی کاموں کے لئے  پاک فوج بھی میدان میں آگئی ہے، آرمی اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچا نے کی کوشش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہے، آرمی اوررینجرز کےجوان جائےحادثہ پر پہنچ گئے ہیں، آرمی رینجرز کےجوان ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کےذریعے راولپنڈی سےروانہ ہوگئی ہے، خصوصی انجینئرز کی ٹیم امدادی کاموں کی رفتارمزیدتیزکرےگی جبکہ زخمیوں کی مدد کے لئے ملٹری ڈاکٹرز، عملہ پنوعاقل سےجائےحادثہ پر ایمبولینسوں کےساتھ پہنچ گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ ہوچکے، جن کی مدد سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اسپتالوں میں منتقل کیاجائےگا اس کے علاوہ امدادی سامان بھی کچھ دیر میں جائےحادثہ پر پہنچا دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا حل نکالیں جو سیلاب کی وجہ بنے، وزیر اعظم

?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے

?️ 6 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے

پاکستان کی ٹرمپ کے جوہری تجربات کے دعوے کی تردید

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے

پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے

امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی

شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا

?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے

نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے