لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، میں ملک میں کونسلر نہیں بنا تو کسی کو وزیراعظم کیسے بناؤں گا؟ کسی کو وزیراعظم بنوا سکتا تو خود نہ بن جاتا ، میں نے صرف پیش گوئی کی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، ملک میں سنسنی خیز جرنلزم کی جارہی ہے تاہم سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کرنا مناسب نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا ، میں تو کسی شخص کو ایم این بھی نہیں بنا سکتا ، عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے 22 سال جدوجہد کی ، اسی طرح پیپلز پارٹی اور اس کی لیڈر شپ نے بھی جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے بینظیر بھٹو اقتدار میں آئی تھیں ، جمہوری نظام میں کسی ایک کی نہیں اجتماعی جدوجہد ہوتی ہے کارکن قائدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں ، اس لیے یہ کہنا کہ میں نے کسی کو بنایا غلط ہے ، البتہ مجھے فخر ہے کہ اجتماعی سیاسی کوششوں میں میری جدوجہد بھی شامل تھی ، جمہوری روایات میں ہر ووٹر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوری نظام میں کوئی ایک شخص اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ، میں نے برے اور مشکل وقت میں ہر کسی کا ساتھ دیا ، مسلم لیگ ن کو جب چھوڑا تو وہ اس وقت بہت مضبوط تھی ، نواز شریف اور شہباز شریف جب جلا وطن تھے تو اس وقت ان سے اچھا تعلق تھا ، تب پیش گوئی کی تھی کہ نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلیٰ بنیں گے ، میں نے صرف پیش گوئی کی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش
جون
پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا
دسمبر
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر
اکتوبر
صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ
فروری
کینیڈا نے یوکرین میں خصوصی فورس تعینات کی
جنوری
امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری
جولائی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر
مارچ
قطر نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
جولائی