گورنر پنجاب سے آئی جی نے ملاقات کی

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاںنے سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس کے دوران آئی جی پنجاب نے گور نر پنجاب کو گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملزمان کے خلاف ایکشن سمیت صوبے میں امن وامان کویقینی بنانے کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔
گور نر ہائو س لاہور میں ہونیوالی ٰ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں امن وامان سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی اور صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی تھانے کلچر کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہوں گی ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے لوگ انسان کہلانے کے حق دارنہیں وہ درندے ہیں ان کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا اور پنجاب کو جرائم فری بنانے کیلئے پولیس سمیت تمام متعلق اداروں کو مکمل ایمانداری کیساتھ اپنا کام کر نا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ جب سب اپنا کام کر یں گے تو انشا اللہ پنجاب سے جرائم کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہوجائے گا ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبے میں عوا م کے جان ومال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو ہم نے ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر رہی ہے کیونکہ حکومت اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور عوام کے مسائل بھی فوری حل کر نے میں مدد ملے گی ۔گورنر نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کے عمل کو بھی جلدازجلد مکمل کر نے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں ۔آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاںنے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو صوبے میں امن وامان یقینی بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ایس ایچ او سمیت تمام تقر ریاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ کریں گے اور صوبے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر یں گے ۔

مشہور خبریں۔

دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست

 نیتن یاہو کا بھارت کا دورہ منسوخ:صہیونی میڈیا

?️ 26 نومبر 2025  نیتن یاہو کا بھارت کا دورہ منسوخ:صہیونی میڈیا  ایک صہیونی ذرائع

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

?️ 23 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین 

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی

?️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے

صدر مملکت کی سیاسی گرما گرمی کم کرنے کیلئے ایک بارپھر ثالثی کی پیشکش

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر

حماس قیدیوں کو آزاد کرے غزہ میں امن قائم ہو جائے گا: ٹرمپ

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے