گورنر نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے حلف لیتے ہی آٹھ 10 ارب ڈالر قومی خزانے میں آجائیں گے۔عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب کا بحران سب کے سامنے ہے، پہلے دن سے جب سابق وزیراعظم نے گورنر کے طور پر نامزد کیا تو کام شروع کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم خط لکھاتھا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں کردار کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہو گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوا دیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو گرفتار کروانے کیلئے ایک صوبیدار اور4 جوان مانگ لئے۔ عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، جیونیوز کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں گا۔

مشہور خبریں۔

ہیٹی میں امریکی کیوں غیر محفوظ ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کے اغوا کے

اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا سلسلہ ختم کرے:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم 

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم (Médecins Sans Frontières  MSF) نے

آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی

چینی بیلون کا تنازعہ؛ بائیڈن اور ان کے نائب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے نمائندے نے اس ملک کی فضائی حدود

نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم

?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست

یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے

ایران کے بارے میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی خام خیالی

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے