گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط

🗓️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں کردار کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہو گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوا دیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو گرفتار کروانے کیلئے ایک صوبیدار اور4 جوان مانگ لئے۔عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، جیونیوز کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تبدیلی تک صوبائی کابینہ کی تشکیل روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔

مشہور خبریں۔

روسی وزیر دفاع کی شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے مشرقی بحیرہ روم میں اس ملک کی

بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خلیج تعاون کونسل

کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں

وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے

🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا

شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی

🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ

پائلٹوں کے بعد صہیونی صحافیوں پر بھی نیتن یاہو کے ساتھ رہنے پر پابندی

🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

ہم حماس سے مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں: صہیونی اہلکار

🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اگرچہ بہت سے لوگ نیتن یاہو کو ان کے انتہائی

بلوچستان اسمبلی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 2 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے