?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے سماعت ہوئی جس میں نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کا 20 سال کا لائسنس ختم ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن کا 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا۔
نیپرا حکام نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر تجاویز طلب کی گئی تھیں، زیادہ تر تجاویز کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے خلاف آئی ہیں۔
دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ 20 سال میں نجکاری کے بعد 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر چکے، یہ رقم بجلی تقسیم ترسیل اور دیگر شعبوں میں لگائی گئی۔
سماعت کے دوران جماعت اسلامی کراچی کے رہنما عمران شاہد نے کہا کہ اتھارٹی کے الیکٹرک کا ساتھ نہ دے، کے الیکٹرک بدترین لوڈ شیڈنگ کرتا ہے، کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، کے الیکٹرک کا وفاق سے بجلی کے حصول کا بھی کوئی معاہدہ نہیں ، نیپرا کےالیکٹرک کو مزید نوازنا بند کرے۔
نیپرا نے کےالیکڑک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے جو کام 5 سال میں کرنے تھے وہ 3 سال میں کر دئے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری
ستمبر
یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے
جون
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے
جون
بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ
ستمبر
لبنان ایک بڑی سازش سے بے نقاب: جارج جورج قرداحی
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی وزیر برائے میڈیا جارج قرداحی نے سعودی عرب کی
دسمبر
چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ