کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کیلئے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کے لیے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک تیار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فریم ورک تیار کیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے سکوک فریم ورک کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ وفاقی کابینہ سے سمری کی منظوری لی جائے گی، گرین، سوشل اور پائیدار سکوک کے ذریعے ملکی مارکیٹ سے سرمایہ کاری اکٹھی کی جائے گی، منصوبہ پائیدار ترقی کے اہداف اور قومی ماحولیاتی وعدوں سے ہم آہنگ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ فریم ورک بینک الحبیب، میزان بینک، بینک اسلامی اور دبئی اسلامی بینک کی مشاورت سے تشکیل دیا گیا، حاصل شدہ فنڈز ماحولیاتی اور سماجی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، منصوبوں کے انتخاب اور شفاف رپورٹنگ کے لیے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس کا آزادانہ جائزہ لے کر فریم ورک کی پائیداری سے ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی و بین الاقوامی پائیداری کے اہداف کے مطابق فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، قابلِ تجدید توانائی، پانی کے انتظام، ماحولیاتی تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ استعمال ہوگی۔

فریم ورک سے روایتی قرضوں سے ہٹ کر متبادل مالیاتی ذرائع پیدا کرنے میں مدد ملے گی، فریم ورک پاکستان کے پائیدار ترقی کے اہداف اور ماحولیاتی لچک میں معاون ثابت ہوگا۔

فریم ورک کے تحت ملکی مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فریم ورک کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے کی خواہش، منصوبے کے حجم اور مؤثر ہونے پر رقم کا انحصار ہوگا، وزارت قانون و انصاف نے فریم ورک کی توثیق کر دی ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے

صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی صحافی نے کہا ہے کہ فوج کی ہلاکتیں سرکاری

پی ڈی ایم اختلاف کی دراڑ پڑ گئی،لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان: مولانا فضل الرحمٰن

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا

یوٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرادیے

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: کسی بھی بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

صنعا مظاہرے کا بیان؛ غزہ کے لیے یمن کی مسلسل حمایت پر زور دیا

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں نے آج یمن کے بیشتر شہروں میں شاندار

سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا:الحوثی

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ

بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے