?️
پشاور(سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں درج مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی 22 مارچ تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلیجسٹس لال جان خٹک نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے داماد کو حکم دیا کہ وہ ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائیں انہوں نے پولیس کو ضمانت کی درخواست پر جواب دینے کے لیے بھی نوٹس جاری کردیا۔
ایسٹ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عمران نواز عالم نے 9 فروری کو عدالتی کارروائی میں شرکت کے بعد میڈیا ٹاک کے دوران مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے اور مشتعل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
ایس ایچ او نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کی تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل مدثر عامر نے کہا کہ ان کے مؤکل کی میڈیا ٹاک بغاوت یا اکسانے کے جرائم کے مترادف نہیں ہے۔
ایس ایچ او نے دعویٰ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی نیوز کانفرنس کے ذریعے پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے اور اداروں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تھی۔
علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے اثاثوں کے حوالے سے جاری قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی منظور شدہ قبل از گرفتار عبوری ضمانت میں 18 مارچ تک توسیع کردی۔
جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بینچ نے نیب خیبر پختونخوا حکام کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں کہ کیا ملزم کے خلاف بیورو نجی وکیل کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔
اس میں نیب حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ یہ بھی بتائیں کہ ایک ساتھ پشاور اور لاہور میں ملزموں کے اثاثوں کی الگ الگ تفتیش کی جاسکتی ہے۔
درخواست گزار کے وکلا عبد الطیف آفریدی اور مدثر عامر پیش ہوئے تھے جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عظیم داد، سینئر خصوصی استغاثہ محمد علی اور نجی وکیل عبدالستار خان نیب کی جانب سے پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکلا نے کہا کہ ان کے مؤکل کی درخواست کو ہائی کورٹ نے 2019 میں نیب کو وارنٹ کے بغیر مشتبہ افراد کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نمٹا دیا تھا۔
نیب کے ڈی پی جی عظیم داد نے دعویٰ کیا کہ پشاور نیب انکوائری صرف کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھی جبکہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سمیت ان کے کنبہ کے افراد کے خلاف تھی۔
وکیل نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس کی شق 8 کے تحت بیورو نجی وکیل کی خدمات حاصل کرسکتا ہے اور اس ضمن میں چیئرمین نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کی کاپی بھی پیش کی بعدازاں بینچ نے 18 مارچ تک مراسلہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے
دسمبر
آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا
جون
اسنیٰ کراچی سے 500کلو میٹر دور، ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہونے کیلئے تیار
?️ 1 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی کراچی سے
ستمبر
امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:1980 کی دہائی کے دوران چینی فوج نے بڑی فوجی طاقت
جنوری
غزہ میں نئے میزائل کی رونمائی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کو ڈھائی ماہ
دسمبر
مالی سال 24-2023 میں پاور ڈویژن، دفاع اور انتخابی اخراجات مختص کردہ رقم سے تجاویز کرگئے
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے مالی سال 24-2023
جون
اختر مینگل ریڈ زون میں دھرنا دینے پر بضد ہیں لیکن ان کو اجازت نہیں دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
?️ 5 اپریل 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی
اپریل
صیہونیوں کی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے ذمہ داری قبول نہ کرنے پر قطر کی مذمت
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی
نومبر