?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔ کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو۔کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ دنوںمیٹنگ ہوئی تھی جس میں رہنماء پیپلزپارٹی خورشید شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔اس میٹنگ میں وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا تھا کہ کینالز کی تعمیر کے معاملے پر مل بیٹھ کر اس کا حل نکالا جائیگا۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے مسائل پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ن لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے۔بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشتگرد اپنے ذاتی مقاصد کیلئے آئے روز معصوم بے گناہ لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ و معصوم لوگوں کو قتل کیا۔ ایسے لوگ کسی ہمدردی کے حقدار نہیں ہیں ۔ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دہشتگردوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دی جائیگی۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او
اگست
اسرائیل کے خلاف ایران کے انتقامی حملے کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اسرائیل کے خلاف ایران
مئی
ایک سال کے اندر نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؛امریکی سینئر افسر کا حیران کن بیان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سینئر امریکی افسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر
جولائی
نیٹو اور یورپی یونین کے خلاف پراگ میں دسیوں ہزار افراد کا مظاہرہ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: چیک ریپبلک کے ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز سڑکوں پر
ستمبر
ایک طرف امن کی باتیں اور دوسری طرف شدید بمباری
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مزاحمتی قوتوں کی مأرب محاذ پر بڑے پیمانے پر پیش
مارچ
کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
اسرائیلی کابینہ میں بدعنوانی کا گروہ یاجوج اور ماجوج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے جواب میں صیہونی
ستمبر
ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے
اکتوبر