سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت عید کے تین دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہی۔
خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہونے کے باوجود بلا جواز لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے، ہم بجلی پیدا بھی کریں، مہنگی خریدیں اور پھر بھی یہ غائب ہو۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی
انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد نے بار بار اقتدار میں آ کر بھی بجلی کے نظام کو درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں اور ملک میں گرمی کا کیا قہر برپا ہے۔