?️
سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پورے خطہ میں جنگ پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
جیو پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی خبر بہت دکھ سے سنی ہے، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد یہ فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہی ہے جو اسرائیل کو روک سکتا ہے، اور دوسری طرف سے بھی اسی قسم کے جواب کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
50 سال کی علیحدگی کے بعد چاڈ میں تل ابیب کے پہلے سفیر
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاڈ کے ساتھ
مئی
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی داخلہ اور نمازیوں پر پابندی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل
دسمبر
ہیبرون کے جنوب میں صیہونی فوج کا حملہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: ہیبرون کے جنوب میں واقع قصبے دورامیں صیہونی فوج کے
جولائی
غزہ میں پیچیدہ مزاحمتی آپریشن؛ 20 صیہونی ہلاک اور زخمی
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی خبری ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی کے شمالی علاقے
جولائی
آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ
جون
افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ
?️ 23 اپریل 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک
اپریل
ایف آئی اے اہلکاروں کےخلاف جعلی پاسپورٹ پر افغانوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر مقدمہ درج
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے
مئی
شام کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر کے بہت اہم بیانات
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے شام کے بحران کے حل کے
جولائی