?️
کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کیا 18 ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ سانحہ گل پلازہ کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر پاکستانی اس پر افسردہ و غمزدہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعہ سے جان نہیں چھڑارہے اورنہ چھڑانا چاہتے ہیں، سمجھتے ہیں لواحقین کے نقصان کا ازالہ نہیں ، 18ویں ترمیم آئینی طریقہ کار سے آئی، خواجہ آصف نے جو بیان دیا وہی آج مصطفیٰ کمال نے دیا، پتہ نہیں اس واقعہ پر ایسے بیانات کے پیچھے ان کا مقصد کیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی حادثہ ہوجائے تو 18ویں ترمیم درمیان میں لے آتے ہیں، ایسے واقعات پر 18ویں ترمیم کا ذکر کم عقلی ہی ہوسکتی ہے، مصطفیٰ کمال 12مئی کا دفاع کررہے تھے تو ان کو خود کہاں ہونا چاہئے؟ آپ نے مخالفین کو دھمکیاں دیں، 12مئی میں یہ خود ملوث تھے، شاہراہ بھٹو کی لائٹیں کس کے کہنے پر بند کی گئیں؟
انہوں نے کہا کہ کراچی ایک میٹرو پولیٹن سٹی ہے، کراچی کی آبادی صحیح گنی جائے تو 3 کروڑ سے زیادہ ہے، اسد قیصر کے صوبے میں ہر چیز ٹھیک تو لوگ وہاں سے کاروبار کیلئے یہاں کیوں آتے ہیں؟ پورے پاکستان میں پورٹ ایک ہی ہے اور وہ کراچی میں ہے، پورے پاکستان سے ہیوی ٹریفک کراچی پورٹ پر ہی آتی ہے، کراچی کو سب سے زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ چند شرارتی لوگ گل پلازہ واقعہ کے موقع پر بیانات دے رہے ہیں، کوئی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر 18ویں ترمیم کی بات کررہا ہے، آتشزدگی کے واقعہ پر بیانات دینے والے لوگ موقع پرست ہیں، یہ خود کو کراچی کا نام نہاد دعویدار کہتے ہیں، یہ خود وفاقی وزیر صحت ہیں، آکر پوچھا کہ کیا مدد کرسکتا ہوں؟ اس وقت کہاں غائب ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ عہدوں کیلئے اپنے قائد کے سامنے جی بھائی جی بھائی کرتے تھے، جب لوگوں کی جانیں لی جارہی تھیں کیوں خاموش تھے، آپ 12مئی اور بلدیہ فیکٹری واقعے پر کیوں خاموش تھے، آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، یہ صاحب خود بھی میئر کراچی تھے، مریضوں سے نامناسب الفاظ استعمال کرتے تھے، اس طرح کے لوگ قائد بھی بدلتے رہتے ہیں۔
صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی ایک ایک بات کا منہ توڑ جواب میرے پاس موجود ہے، ہم اس وقت ان کے ٹریک پر نہیں چلنا چاہتے، میں آج سیاسی بیان بازی نہیں کرنا چاہتا، بہادرآباد اور پی ایس پی کی آپسی لڑائیوں سے ہمارا واسطہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل
امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
اکتوبر
اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار
اکتوبر
ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب
مئی
لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
نومبر
آئرلینڈ کا فلسطین کے حق میں ایک اہم اقدام
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے شہر دوبلین کی شہری کونسل نے فلسطینی حمایت میں
نومبر
صدام کی بیٹی کو قید کی سزا
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی
اکتوبر
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250 ملین یورو کے دفاعی معاہدے منسوخ کر دیے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:اسپانوی میڈیا کے مطابق، حکومت اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250
جون