?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے قابل فخر ہے، اگر پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی کیوں نہیں، ستھرا پنجاب کے ہیروز ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کے چپے چپے کو صاف کیا، علاقوں کو چمکا دیا، میرا سر فخر سے بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی جاتی ہوں، ستھراپنجاب کے ہیروز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر لگ رہا ہے یہ میرے فیملی ممبرز ہیں، پنجاب بھرمیں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی صفائی کی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے بہترین کام کیا، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے میرے خواب کو پورا کیا، اتنی خوشی مجھے کسی تقریب میں نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی، جب شہبازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو پنجاب کی صفائی نہیں ہو رہی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا، گوگی، پنکی کے دورمیں پنجاب میں تباہی آئی، تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے، آج ستھرا پنجاب کی ٹیم میں ڈیڑھ لاکھ کی فورس ہے، اب پنجاب کے ہر شہر میں اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے بیٹھا ہے، پہلے پنجاب کے دیہاتوں میں کسی نے توجہ نہیں دی تھی، اب پنجاب کے ہر دیہات میں صفائی ہو رہی ہے، بیٹیاں آتی ہیں تو گھروں کی صفائی کرتی اور گھروں کو سجاتی ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف مجھے جب ملتے ہیں تو شاباش دیتے ہیں، وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے آچکا ہے، آج پنجاب بھر میں دیہات کے لیول پر صفائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے کرائم بہت زیادہ تھا، اب کئی شہر ایسے ہیں جہاں کرائم زیرو ہے، پنجاب میں جرائم اور کوڑا کرکٹ کی بھی صفائی کر دی، میں خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کو بھی پنجاب کی طرح صاف دیکھنا چاہتی ہوں، گلی، محلے گندے ہیں تو اپنی اپنی حکومتوں سے سوال کرو۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کے اقتصادی حالات؛ صیہونی وزیر خزانہ کی زبانی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے منگل کے روز اس
اپریل
سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے
اگست
ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد، ڈونلڈ
جولائی
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
"سیاہ معیشت” اور مشرقی افریقی ممالک کو غیر مستحکم کرنے میں اس کا کردار
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: غیر رسمی معیشت یا "سیاہ معیشت” مشرقی افریقہ میں مسلح
جولائی
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست
وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن
مئی