?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے بعض حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ روک دی گئی ہے۔
عہدیدار کی جانب سے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کیا گیا اگرچہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا تھا کہ انتخابی نشانات میں تبدیلی کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کو روکنے سے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ عدالتوں میں متعدد مقدمات کے زیر التوا ہونے کی بات کو جواز بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کی اپنی مقررہ تاریخ پر بھی عمل نہیں کیا تھا۔
22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے نظرثانی شدہ پول شیڈول جاری کیا،جس کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات کی حتمی الاٹمنٹ کی جانی تھی۔
تاہم انتخابی نشانات کے اجرا کی مقررہ تاریخ گزرنے کے کئی روز بعد بھی الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کی، الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کے نوٹیفکیشن میں بھی ترمیم نہیں کی جس میں 12 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کرنے کا کہا گیا تھا۔
منگل کو الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشانات مختلف فورمز کے ذریعے تبدیل کیے جا رہے ہیں جب کہ 3 پرنٹنگ کارپوریشنوں کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا حکم پہلے ہی دیا جا چکا تھا اور چھپائی کا کام بھی ایک دن قبل شروع کر دیا تھا۔
اگرچہ نشانات کی الاٹمنٹ اب مکمل ہو چکی ہے لیکن امیدواروں کی حتمی فہرست اب تک جاری نہیں کی گئی ہے۔
ڈان کی جانب سے رابطہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے ترجمان سید ندیم حیدر نے کہا کہ حتمی فہرست آئندہ چند روز میں جاری کر دی جائے گی۔
جب پوچھا گیا کہ اگر الیکشن کمیشن کو قانونی مقدمات کے چیلنجز کا سامنا ہے تو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیسے کی جا رہی ہے تو ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں بعض حلقوں کے بیلٹ پیپر کی چھپائی روک دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ معاملات کو منظم کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل بڑھ رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ چیلنجز تھے جن کا ذکر پہلے کیا گیا تھا جہاں کچھ حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
عہدیدار نے کہا کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایک اور عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ انتخابات سے متعلق 200 کے قریب مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن کی وجہ سے تمام انتظامی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ عدالتوں کے رجسٹرار کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاملہ، امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کردی
?️ 21 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں
مئی
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
?️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
امریکی سفیر کی لبنانی صحافیوں کی توہین پر معذرت
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ترکی میں سفیر اور شام کے لیے خصوصی
اگست
یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے
مئی
صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری
?️ 24 دسمبر 2025کربلا (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ
دسمبر
افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
اپریل
ٹرمپ کی نیٹو کو 10 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نیٹو کے ذریعے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے امریکی
جولائی