🗓️
ایبٹ آباد: (سچ خبریں) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چینی انجینئر کے خلاف توہین مذہب کے الزام کی رپورٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے طابق عدالت نے اسی دن ملزموں اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
ایڈیشنل ایس پی(ہیڈ کوارٹرز) جمیل احمد کی زیر سربراہی کام کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔
جج سجاد احمد جان نے جے آئی ٹی کو مقدمے کے مرکزی گواہ اور ملزم کے ہمراہ ضلع داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی-اردو مترجم یاسر علی کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔
محمد یوسف مقدمے کے گواہان یاسر علی، گلستان، عبدالقادر اور شفیق الرحمٰن عرف شفیع کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مؤکل سماعت میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ ضلع اپر کوہستان میں قراقرم ہائی وے بند ہے۔
وکیل نے آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کو عدالت میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
مقدمے کے مرکزی شکایت کنندہ کمیلہ کے ایس ایچ او نصیرالدین نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا۔
چینی شہری کی جانب سے وکلا عاطف علی جدون اور محمد عارف مسعود اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر بھی پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ علما مولانا عطا الرحمٰن، مولانا ولی اللہ توحیدی، مولانا ملک عمر، مولانا عبدالعزیز اور عبدالجبار بھی موجود تھے جنہوں نے اس مقدمے میں کوہستان کے رہائشیوں کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-سی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 6/7 کے تحت گزشتہ اتوار کو توہین آمیز الفاظ کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ہجوم کے کیمپ پر دھاوا بولنے کی اطلاع ملنے پر پولیس ملزم کو ساتھ لے گئی تھی۔
منصوبوں کی آخری تاریخ: وزیر اعلیٰ کے مشیر ظفر محمود نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے اپنے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے آغاز سے قبل تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیں۔
ظفر محمود نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے یکم جولائی تک تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کر لیا جائے، اس ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام ہونے والے اہلکاروں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ کے معاون نے کہا کہ کابینہ نے رواں مالی سال کے اختتام پر فنڈز کی کمی کو روکنے کے لیے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث
مئی
صہیونی اعلیٰ افسر کے دفتر میں سننے کے آلات دریافت
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی
مئی
الخلیل میں صیہونیوں کی خود کشی؛ اسرائیلی لڑکی کا ہوا قتل
🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی پر
مئی
زیلنسکی اور یونان کے وزیر اعظم کی ملاقات کی جگہ کے قریب میزائل حملہ
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر اور یونان کے وزیر اعظم کی بندرگاہی
مارچ
’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قائمہ
ستمبر
آئندہ امریکی انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے فنڈنگ کی درخواست
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے انتخابی منتظمین کی حفاظت کا
نومبر