’کوپ 28‘ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے ادارے مکمل تیاری کریں، نگران وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اہم اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، یہ اجلاس متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بین الصوبائی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ، وزیر خارجہ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر ملک کے متعلقہ اداروں اور تنظیموں کو سراہا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔

خیبرپختونخوا میں پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

نگراں وزیراعظم نے واپڈا حکام کو ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا کو ہائیڈل منافع کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیمز کی تعمیر اور پن بجلی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر آبپاشی اور کم لاگت والی ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے لیے جاری منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر میں، بالخصوص خیبرپختونخوا میں جاری پن بجلی کے منصوبوں اور آبی ذخائر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے متعلقہ حکام کو انسداد دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے صوبے کے لیے مختص فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی۔

کاظم اچکزئی کی سربراہی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو صوبے میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی اربعین کی تقریب کا ایک اہم حفاظتی رکن ہے:عراقی وزیر دفاع

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر دفاع جمعه عناد السعدون  جنہوں نے کل (اتوار ،

پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟

🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے

سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

🗓️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،

صہیونی شہید یحییٰ السنوار سے بھی خوفزدہ 

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک گھر، ایک کرسی اور لکڑی وہ تمام چیزیں ہیں جن

حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر

🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے

فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے صیہونی غاصبوں سے مطالبہ کیا

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں حجاب نہ اتارنے پر58 طالبات کا کالج سے خارجہ

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں مسلم طالبات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے