🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اگرچہ اعدادا و شمار کے مطابق کمی آ رہی ہے تاہم اس وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کورونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح8اعشاریہ 34 فیصد رہی، پنجاب میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے45 اور لاہورمیں20اموات ہوئیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1073مثبت آئے۔
مشہور خبریں۔
یمنی جنگ بندی کی صورتحال
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اپریل
امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا
🗓️ 13 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد
اپریل
شفاء ہسپتال کے بارے میں اسرائیل کا جھوٹ سامنے آیا
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کے پاس کوئی ثبوت
نومبر
یحیی السنوار کا جانشین کون ہوگا؟
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اکتوبر
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سیاست سے عمران خان کو فائدہ ہوا
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
اپریل
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
🗓️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
امریکی سینیٹر کی نظر میں نیتن یاہو کیا ہیں؟
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ صیہونی ریاست کے وزیر
جون
خواہش تھی کہ انتخابات کیلئے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا، گورنر خیبرپختونخوا
🗓️ 4 مارچ 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے
مارچ