کورونا:ملک بھر میں  مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

کورونا:ملک بھر میں  مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 102 مریض انتقال کر گئے۔ملک بھر  میں لگاتار دوسرے روز 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وائرس کی تشخیص کے لیے 6 اپریل کو مجموعی طور پر 41 ہزار 699 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 64 ہزار 373 تک پہنچ چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 188 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15 ہزار 26 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 631 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج کیا

?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج

امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے۔ بلال اظہر کیانی

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے

ایران کے حملے کے خوف سے اسرائیل نے پیوٹن سے مدد مانگی: صیہونی ذرائع

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے ولادیمیر پیوٹن سے براہ راست

آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15

منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک

چلی کے 650 وکلاء کی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے

تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر 

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے