کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے، روزانہ سو سے زائد افراد اس مہلک وبا کا شکار ہورہے ہیں اور اسپتالوں پر شدید دباؤ آچکا ہے،وفاقی کابینہ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کرونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کووڈ ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔علی زیدی نے بتایا کہ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم امن و امان کی ساری صورتحال سے واقف ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام

دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی

🗓️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت

ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں

ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ اتوار کو ڈونلڈ

نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے

تل ابیب مغرب کو کون سے ہتھیار فروخت کرتا ہے؟

🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:مغرب العالم 24 نیوز سائٹ نے اس حوالے سے اپنی ایک

پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہوجائے گا

🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے