?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں این سی اوسی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین فیصلے کیئے، آج ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے۔
وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی متوازن حکمت عملی اپنائی جس کا محور غریب اور دیہاڑی دارطبقہ تھا، اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج این سی او سی کی کاوشوں کی بدولت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کو 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی این سی او سی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں وہ تمام پہلو ہیں جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن مخالف موقف امریکی سیاسی کلچر کا حصہ ہے: کریملن
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز
اکتوبر
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
جانسن نے پوتن کو مگرمچھ سے تشبیہ دی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے دورے کے
اپریل
غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی
اکتوبر
اردنی عوام کے موقف میں تبدیلی/غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا آغاز
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاں اردن کی حکمران شہنشاہیت ذلت آمیز وادی عرب معاہدے
ستمبر
صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج ایک مختصر
جنوری
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری
4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں
فروری