?️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ رپورٹ ہونے کیسز ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 5 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ صوبے میں اب تک کل 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے، جن میں سے 3 لاکھ 13 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 959,685 ہوگئی ہے جن میں سے 905,430 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی ہے۔
جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا ملک میں کورونا کی تیسری لہر تو دم توڑ چکی لیکن احتیاط نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے۔ عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وبا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
عمان کے مفتی اعظم کا صیہونیت خلاف نیا موقف
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق شیخ الخلیلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر
مارچ
متحدہ عرب امارات صیہونی دوستی؛ دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے غزہ کے
مئی
لوگ عراق اور اردن میں صیہونیوں کے خلاف سڑکوں پر
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج میں
نومبر
الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
اکتوبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم
?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
امریکہ عراقی افواج کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں دیتا:عراقی ماہر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:عراقی سکیورٹی امور کے ماہر کاظم الجحیشی نے انکشاف کیا
جون
وزیر اعظم نے ایک نیا مشاورتی کونسل بنا دیا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (ای
اپریل
صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب
مارچ