?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 81 ہزار 54 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 986 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 81 ہزار 54 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 79 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک میں اب تک 6 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا قدس فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کا اصل مرکز ہوگا؟
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: انتفاضہ یا پتھر کا انقلاب ایک نئی صیہونی مخالف تحریک
نومبر
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر
یمن میں امریکی منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں: انصار اللہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: علی القحوم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی مسلح
جنوری
حکومت نے بجلی پر ٹیکس عائد کر دیا
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی
اگست
مشیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ 3
دسمبر
عراقی مزاحمتی تحریک کا امریکہ کو شدید انتباہ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار
جون
چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا
?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس
نومبر
صہیونی دباؤ ہمارے عزم کو متاثر نہیں کر سکتا:خطیب مسجد الاقصیٰ
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے صہیونی میڈیا میں ان کے خلاف
دسمبر