کورونا: فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور

فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمل در آمد کو یقینی بنانے سے کورونا کی تیسری لہر سے بچاجاسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  افسوس اپوزیشن کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اڑھائی برس میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں پر ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں اب نہ گھر کے رہے اور نہ ہی گھاٹ کے جس کی وجہ سے اب وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے۔پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں،ان کا کوئی ایجنڈا نہیں جو استعفوں پر آپس میں لڑ پڑیں وہ راہنمائی کے کیسے دعویدار ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہمیں کورونا وباء کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ہماری قوم نے اتحاد اور بھرپور عزم سے کٹھن چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری قوم نے اتحاد اور بھرپور عزم سے کٹھن چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ، آج ہمیں اس وبا کا سامنا کرنے کے لیے بھی مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ، انشاءﷲ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے ، آئیں ہم پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی ریاست بنانے کا عہد کریں ، اللہ ہمیں تمام آزمائشوں کے دوران ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ عطا تارڑ

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق

ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی

عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی

صہیونیوں کی طرف سے 5000 افراد کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی اپیل

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:شدت پسند صہیونی گروہ جنہیں الہیکل گروپوں کے نام سے جانا

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد سے گرفتار 158 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 30 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام

حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،

یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے