?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون پر عملدرآمد پاکستان کےلئے سب سے بڑاچیلنج ہے ، کوئی بھی ملک قانون پر عملدرآمد کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا، قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا تومعاشرے میں غربت ہوتی ہے، رسولﷺریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لیکر آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجرا سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پالیسی میں نیشنل سیکیورٹی کو صحیح معنی میں واضح کیا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کروں گا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، ایسے مسلم ممالک کودیکھ سکتے ہیں جو اپنی سیکیورٹی کا دفاع نہ کرسکے۔
عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی سے قوم کا قبلہ درست کیا گیا ہے، اب ہماری کوشش ہے پوری ریاست اور عوام ایک راستے پر چلے ، ماضی میں کبھی بھی ہم نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم نہیں بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ نیشنل سیکیورٹی پالیسی کو تیار کیا گیا ہے، ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے، سیکیورٹی کی کثیر الجہتی سمتیں دی گئی ہیں۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف جانا پڑتاہے، آئی ایم ایف کے پاس جاتےہیں تو قرض ملتا ہے مگر شرائط ماننا پڑتی ہے ، آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتاہے اور کہیں نہ کہیں سیکیورٹی متاثرہوتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ یونیورسل کارڈ مارچ تک پورے پنجاب کے لوگوں کے پاس ہوگا، احساس پروگرام سے غریب خاندانوں کو براہ راست رقم دی گئی ہے، سبسڈی کے ذریعے اپنا گھر بنانے کیلئےمتوسط طبقےکو قرض فراہم کررہے ہیں۔
تعلیمی نظام کے حوالے انھوں نے کہا کہ تعلیمی نظام ہی قوموں کو بناتا ہے، ہر فلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کے تین نظام چل رہے ہیں، تعلیم کے 3نظام کے باعث بہت بڑے منفی نتائج کا سامنا ہے ، پہلی بار ملک میں 5ویں جماعت تک یکساں تعلیمی نساب لائے ہیں۔
قانون کی بالادستی کے حوالے عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تومعاشرے میں غربت ہوتی ہے، سوئٹزرلینڈ میں قانون کی بالادستی کی بدولت سیاحت میں اوپر چلاگیا، ہر ملک میں ریگولیٹر ہوتے ہیں جو عوامی مفاد میں کام کرتے ہیں، تمام ریگولیٹرز کو بلا کر بات کی انھیں صورتحال سے آگاہ کیا، ریگولیٹرز کو کارٹیلز نے کام کرنےسے روک دیا۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک پر صیہونیوں کا جھوٹا الزام بے نقاب
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:اے ایف پی نے خبر رساں ادارے غزہ کی پٹی کے
مئی
بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: سول سوسائٹی ارکان
?️ 26 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والی کشمیری پولیس افسر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو
اپریل
یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ
مارچ
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے
مارچ
What Your Legs Could Be Telling You About Your Heart Health
?️ 18 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ترک تجزیہ کار: اسرائیل کے خلاف انقرہ کی پابندیاں منافقانہ ہیں
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک نامور تجزیہ نگار نے ترکی کی دو
جولائی