🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوا جس میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چار زخمی دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے دوران پیش آیا اور اب چشمہ اچوزوزئی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں عدالتی احکامات پر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں غیرملکی افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پوری ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو بھی جلانے کی کوشش کی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے آغاز سے ہی ناکام تھا: گورباچوف
🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف نے افغانستان میں 20
اگست
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
یمنی عوام کا تین ہزار روزہ مقابلہ
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے جارحین کے
جون
سندھ بلدیاتی انتخابات: حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پر 15 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا
🗓️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے
اگست
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیو کے لئے پالیسی بنانے کا حکم جاری کیا
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے
جنوری
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
🗓️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن
نومبر
اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا
🗓️ 26 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) الجزیرہ نیٹ ورک کے فوج ماہر نے اسرائیلی دہشت
مئی