?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی پی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق اعتزاز احسن کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کی تھی۔قرارداد نیئر بخاری کے پاس موجود ہے۔فیصل میر کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی ریڈ لائن 40 سال سے تبدیل ہو رہی ہے،آج کل ان کی ریڈ لائن عمران خان ہیں۔
اعتزاز احسن نے عمران خان کی سپورٹ میں بیان دئیے۔پی پی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کو عمران بچاؤ تحریک شروع کر دینی چاہئیے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے اکثر عمران خان کی حمایت میں بیانات دئیے جاتے ہیں۔اعتزاز احسن لاہور میں عمران خان کے ہمسائے میں رہتے ہیں۔
وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اعتزاز احسن وہ واحد پی پی رہنما تھے جو عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک گئے۔
اعتزاز احسن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پہلے بھی سرگرم رہیں۔اس حوالے سے جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 17 سال سے خواہش ہے اعتزاز احسن تحریک انصاف کا حصہ بنیں،انتظار میں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ساتھ چلیں گے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اپنا موقف دیا تھا۔
اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔ اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم
?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل
مئی
ٹرمپ زیلنسکی کو اقتدار سے کیوں ہٹانا چاہتے ہیں ؟
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:فرانس کے حزب وطن پرستاں کے رہنما اور فرانسیسی سیاستدان
فروری
شام میں دہشت گرد صیہونی عناصر ہیں: الحشد الشعبی
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے میڈیا ڈائریکٹر مہند العقابی
دسمبر
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ احسن اقبال
?️ 3 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی
نومبر
سچ بولنے پر برطرف; فلسطین کا دفاع کرنے پر برطانوی ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس نے ایک متنازعہ اقدام میں ایک
ستمبر
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مقبوضہ شام کا دورہ
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیٹن یاہو
نومبر
انگلینڈ میں نرسوں کی زبردست ہڑتال
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے نصف ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکوں میں نرسوں اور صحت
مئی
انڈونیشیا میں مہنگائی بڑھتی ہوئی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: انڈونیشیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران
جنوری