عمران خان کی حمایت میں بیان دینے پر اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی میں آوازیں اٹھنے لگیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی پی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق اعتزاز احسن کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کی تھی۔قرارداد نیئر بخاری کے پاس موجود ہے۔فیصل میر کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی ریڈ لائن 40 سال سے تبدیل ہو رہی ہے،آج کل ان کی ریڈ لائن عمران خان ہیں۔

اعتزاز احسن نے عمران خان کی سپورٹ میں بیان دئیے۔پی پی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کو عمران بچاؤ تحریک شروع کر دینی چاہئیے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے اکثر عمران خان کی حمایت میں بیانات دئیے جاتے ہیں۔اعتزاز احسن لاہور میں عمران خان کے ہمسائے میں رہتے ہیں۔

وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اعتزاز احسن وہ واحد پی پی رہنما تھے جو عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک گئے۔

اعتزاز احسن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پہلے بھی سرگرم رہیں۔اس حوالے سے جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 17 سال سے خواہش ہے اعتزاز احسن تحریک انصاف کا حصہ بنیں،انتظار میں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ساتھ چلیں گے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اپنا موقف دیا تھا۔

اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔ اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا

داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ

خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب

?️ 30 مئی 2024خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے

سب سے کم عمر صیہونی کابینہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ

عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان

غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی

حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16

عراق کی حزب اللہ: 40 روزہ جنگ ایک تاریخی فتح ہے / مزاحمتی محور وسیع تر ہو گا

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: عراق کی کتائب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے