?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو انہیں گرفتار کیے جانے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کرے گی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے لے گی۔
ہفتے کو لاہور سے اسلام آباد روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں اور میری جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مہم کے دوران گولی لگنے سے چیئرمین تحریک انصاف زخمی ہو گئے تھے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے اس سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے فوج اور حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔
اگر عمران خان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو وہ رواں سال نومبر میں شیڈول عام انتخابات میں شرکت سے نااہل ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ مجھ سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور یہ ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سب کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ صورتحال سمجھنے سے قاصر ہیں، بدقسمتی سے جو لوگ مجھے قتل یا گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی اقتدار سے بے دخلی اور حکومت کے خاتمے کا ذمے دار فوج بالخصوص سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی انہی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 70 سے 75 سالہ تاریخ میں فوج کا کردار رہا ہے لیکن اب اس میں توازن قائم ہونا چاہیے، اب ہمیں توازن قائم کرنا ہو گا کیونکہ یہ پرانا سلسلہ قابل عمل نہیں رہا۔


مشہور خبریں۔
سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑا جائے گا۔ احسن اقبال
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
ستمبر
These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets
?️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
کے پی میں انتخابی عمل، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی
نومبر
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022
مارچ
یوکرین کے 1500 سے زائد فوجی طیارے تباہ ہو گئے: روسی وزارت دفاع
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز
جون
اگلے تین ماہ کے دوران 18 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ساحلی علاقوں میں
مئی
عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس
اکتوبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری