?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کی ملکی معیشت سے متعلق جھوٹی باتیں عوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں، جن کو آئی ایم ایف کے قرضوں کا درد ہے وہ سوئس بینکوں میں پڑے پیسے واپس لے آئیں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں ماضی میں این آر او لینے والے آج پھر این آر او کے متلاشی ہیں۔
کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ بلاول بتائیں کہ سندھ حکومت نے اب تک کتنی ویکسین کی خوراکیں خریدیں ہیں۔ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے، تمام اعشاریے مثبت آ رہے ہیں، تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوویڈ، ٹڈی دل حملے اور پی ڈی ایم کی بلیک میلنگ کا سامنا رہا۔
ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپورٹس اور ترسیلات زر سمیت 55 بلین ڈالر کا انفلو پاکستان میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ لارج سکیل منیو فیکچرنگ میں 9 فیصد، گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد، ٹیکس کی وصولی 4170 ارب روپے، ساڑھے 11 فیصد فیڈرل ایکسائز میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے تاریخ میں ریکارڈ ریفنڈ 216 ارب روپے واپس کیا گیا ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ملا تھا، 800 ارب ڈالر سرپلس ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اگر قرض کی قسطیں واپس نہ کرنا پڑتیں تو حکومت کی آمدن اخراجات سے زیادہ ہیں۔ زرعی ترقی، کسان خوشحال، کسان کو 1100ارب روپے اضا فی گیا ہے جس میں گندم کے کسان کو 500ارب روپے ملے ہیں جس کی وجہ سے گندم کی مجموعی پیداوار 27.3ملین ٹن ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی بات کرنے والے بتائیں ان کے والد آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے تھے؟ انھیں اتنی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی دور میں بیرونی قرضوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا، ڈالر 62 روپے سے 95 روپے پر لے گئے تھے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ہر جانب کرپشن کی بہاریں تھیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج نے دیگر محکموں کا بجٹ بھی کیا ہضم
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے ٹی وی چینل کے انکشاف کے مطابق،
اگست
حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے
فروری
ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 29 افراد کا انتقال
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر تیزی سے پھیل
جنوری
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ
جون
دنیا کو مہذب اور دوسرے ممالک میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے: پیوٹن
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:منگل کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
فروری
فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے
اکتوبر
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون