?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے کفایت شعاری کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف سے نئے بیل آئوٹ پیکیج کی درخواست کے لیے واشنگٹن روانہ ہونے سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم آفس کے افسروں کو 4 اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چار تنخواہوں کی منظوری بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی دی، حکومت نے اپنی تشکیل کے صرف ایک ماہ بعد سرکاری افسروں کیلئے انعامات کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان افسروں کے لیے یہ اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا تاہم ان افسران نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا جس پر انہیں کسی انعام کا اہل قرار دیا جاتا، ان افسران کو انعام کی ادائیگی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر کی جائے گی جب کہ وزیراعظم آفس کے ملازمین پہلے ہی مروجہ سرکاری سکیل سے زیادہ تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یکمشت 4 تنخواہوں کی ادائیگی کی تجویزوزیر اعظم آفس کی جانب سے آئی جس کی شہباز شریف نے منظوری دی، وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلئے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ 3 تنخواہیں بحال کرکے اس میں ایک ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا، اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے 1 سے 16 کے پے سکیل والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلئے دو تنخواہوں کی بھی منظوری دی ہے، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعام کی تعداد پانچ ہو گئی کیوں کہ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی وزیراعظم آفس کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور انعام دے چکے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیوروکریٹس کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی صورت میں ریوارڈ پروگرام کا عندیہ بھی دے چکے ہیں، وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کم سے کم معاشی تحفظ دیا جا سکتا ہے، تمام سیکریٹریوں کی پیشہ وارانہ قابلیت مساوی نہیں، اعلیٰ کارکردگی والوں کیلئے موزوں انعام اور ناقص کارکردگی والوں سے نااہلی پر جوابدہی ہوگی، اعلیٰ کارکردگی والوں کو ویسی ہی مراعات دی جائیں گی جو 2008ء میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب پولیس اور لاء افسروں کو تنخواہوں میں 100 فیصد کے ساتھ دیں۔


مشہور خبریں۔
لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف ایک انتہاپسند صہیونی
اپریل
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مارچ
ایپسٹین کیس نے مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا:روس
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جفری ایپسٹین
فروری
9 مئی (ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: یاسمین راشد، محمودالرشید اور دیگر پر فرد جرم عائد
?️ 15 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
جنوری
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس
?️ 4 اپریل 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اپریل
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
دسمبر