?️
مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، شانداراستقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں،کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے بے حد قربانیاں دیں، پورا یقین ہےکہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی،کشمیریوں کوان کا حق ملےگا، میری حکومت ریفرنڈم کرائے گی کہ آپ فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا آزاد؟ ریفرنڈم میں کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سے بات چیت شروع ہوگئی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں،الیکشن کمیشن ن لیگ کی اور حکومت بھی ن لیگ کی، تو ہم کیسے دھاندلی کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ جم خانہ کلب میں ایک موٹا سا آدمی میچ کھیلنے آگیا اس کا نام نوازشریف تھا، نوازشریف نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، نوازشریف جب میچ کھیلنے آتا تھا تو اپنے ایمپائر لے کرآتے تھے، جب نوازشریف آوَٹ ہوتا تھا تو وہ ایمپائر نوبال کردیتے تھے۔
ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا ایمپائر ہو، کرکٹ کی دنیا میں نوٹرل ایمپائر لے کرآیا، ایک سال سے اپوزیشن کو الیکشن ریفارمز کی دعوت دے رہے ہیں کوئی نہیں آتا، ہم نے اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز دی، اس قوم نے عظیم قوم بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں شرکت کی تو پاکستان میں تباہی مچ گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ برا حال خیبرپختونخوا کا تھا، خیبرپختونخوا میں سب سے تیزی سے غربت میں کمی آئی، خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی آئی اور امیر اورغریب میں فرق کم ہوا، آزاد کشمیرمیں حکومت ن لیگ کی،الیکشن کمیشن ان کا اوردھاندلی ہم کریں گے؟ ایک سال سے الیکشن ریفارمز کیلئے دعوت دے رہا ہوں بات نہیں سن رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کی تجویز دی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈبے چوری ہونے کی شکایات نہیں ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ ماضی کی پالیسیوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی اور
جون
عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم
نومبر
ہمیں امریکی مشیروں کی کوئی ضرورت نہیں:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے
دسمبر
افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جولائی
گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کو امن و امان کی بہتری سے جوڑ دیا
?️ 28 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی طرف اشارہ
جنوری
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا
جنوری
صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
ستمبر
ہم ڈوبتی کشتی پر سوار ہیں:صیہونی عہدہ دار
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی اساتذہ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
جنوری