کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا  ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے ، مافیا ملک میں افرا تفری پھیلا رہا ہے ، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ان کے اور ان کے رشتے داروں کے علاج باہر ہوتے ہیں ، یہاں تو وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی لندن چلے جاتے ہیں ، میں نے اپوزیشن کو این آر او نہیں دینا ، ہمارے دور میں تو غربت میں کمی آئی ہے ، ماضی کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں میں ہمارا آدھا پیسہ چلا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے ، پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی دنیا بھر میں ہے ، 100سال میں دنیا بھر میں کورونا جیسی وباء آئی ، جس کی وجہ سے ہمارے سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں ، کینیڈا کی 40 فیصد آبادی کو اپنے کھانے کی پڑی ہوئی ہے ، جرمنی میں بھی مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، امریکہ اب تک 6 ہزار ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے ، برطانیہ میں بھی مہنگائی تاریخی سطح پر ہے ، فرانس میں13 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ، یورپ بھر میں 30 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ایشین ٹائیگر یا لاہور کو پیرس نہیں بنانے جا رہے ، تحریک انصاف کا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے ، ایک خواب تھا کہ ہم ایک مثال پیدا کریں گے ، مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپ رہا ہے ، مجھے سیاست میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے ، پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے ، میں بولنے لگتا ہوں تو پارلیمنٹ میں این آر او والے شور مچا دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم

عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا بیان

🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی حکومت کی قانون سازی کے اتحاد کے سربراہ نے

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد کیوں طلب کیا؟

🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ

🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور

بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا

🗓️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں)  بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی

پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ

🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے