کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی نیازی لاء یا ذاتی قانون کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کو آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں، یہ عمل آئینی بحران پیدا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت یا مشاورت سے کابینہ بنانے کے اعلانات آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہیں، موجودہ وفاقی حکومت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین عدالت سے سزا یافتہ یا جیل میں قید شخص کو حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں بھی عدالت عظمیٰ نے ایسا ہی فیصلہ دیا تھا۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ جیل میں موجود شخص کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کا بانی کے فیصلوں کو پارٹی پالیسی قرار دینا خود جماعت کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا آئینی ڈھانچہ صرف چیئرمین کے عہدے کو تسلیم کرتا ہے، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت اپنی صوابدید کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے۔

مشہور خبریں۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کی نمائندگی: امریکہ اپنے جرائم کی جوابدہی سے مسلسل انکار کر رہا ہے

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: اقوامِ متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مشن نے

سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات جمعرات کو

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب

ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی

صیہونی حکومت کی سویدا میں جولانی کے ٹھکانوں پر بمباری 

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اس حکومت کے

ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ

?️ 22 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے