?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں چاہیے جب کہ پاکستان میں جو پالیسی غلط ہو گی میں اس کے خلاف ہوں۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون گرنے سے ایک ہی گھر کے 21، 21 لوگ شہید ہورہے ہیں، جن کے گھروں میں شہادتیں ہو رہی ہیں، وہی یہ درد سمجھتے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، کل جو 6 اہلکار شہید ہوئے ان کے جنازے پر گیا ہوں اور ان کو کندھا بھی دیا، کل میرے کندھے پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ دہشتگردی کے خلاف دیا ہے، فوج اور پولیس کے شہدا کی قربانیوں کی قدر کی جائے، افغانستان سے مسلسل دہشتگردی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شہادتیں ہورہی ہیں۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی ہمدردیاں افغان باشندوں کے ساتھ کیوں ہیں؟
جس پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ میری ہمدردی صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے، اگر ایک پالیسی پاکستان میں بنتی ہے تو فیصلہ سازوں کو چاہیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔
صحافی نے سوال کیا ’آپ کو اعتماد میں لینے کے لیے بلایا گیا تھا، این ایف سی ایوارڈ میں بھی بلوایا گیا لیکن آپ نہیں گئے؟
سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ مجھے کسی نے نہیں بلایا اور نہ این ایف سی ایوارڈ کے لئے میٹنگ پر بلوایا گیا، میرے سے پہلے والے سی ایم بھی این ایف سی ایوارڈ میں بلوانے کے لیے کہتے رہے، اگست میں وعدہ کیا گیا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں اگر این ایف سی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی تو ضرور جاؤں گا، اپنے صوبے کا حق مانگوں گا اور اپنے صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا راستہ روکنے کے لیے گورنر کی تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو بھی آئے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوامی مینڈیٹ سے آیا ہوں اور عوامی مینڈیٹ سے ہی رہوں گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے اب تک 8 لاکھ افغان باشندوں کو واپس بھجوا دیا گیا ہے جب کہ باقی کا انخلا عزت اور وقار کیساتھ جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد سے 2 سال سے نہیں ملا، دیکھتا ہوں یہ مجھے ملنے سے کب تک روکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تمام قانونی راستے اپنائے، پنجاب اور وفاق کے محکمہ داخلہ کو اور چیف جسٹس پاکستان کو خطوط لکھے اور اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی۔
مزید کہا کہ 3 ججز کے حکم کے باوجود آج چوتھی بار مجھے میرے لیڈر سے ملاقات سے روکا گیا، کوئی اتنا طاقتور ہے کہ آئین و قانون کو عدالتی احکامات کو مسلسل روند رہا ہے اور اس کو کسی کی پرواہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب تمام قانونی طریقے استعمال کرنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں ملی تو اب اس پر ہم پارٹی کی میٹنگ بلا رہے ہیں کہ آگے کیا کرنا ہے اور اس حوالے سے جلد لائح عمل پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر
لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم
اپریل
امریکی حکومت کا بار بار شٹ ڈاؤن اور ناقص گورننس ڈھانچہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا گورننس ڈھانچہ کچھ خاص خصوصیات رکھتا ہے جس
اکتوبر
غزہ بحران اور تل ابیب کی تنہائی؛ کیا ٹرمپ اپنے اثر و رسوخ سے مساوات بدلنے کی کوشش کریں گے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنگین
اگست
جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور
?️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے، کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
?️ 7 اکتوبر 2025کوالا لمپور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے
?️ 4 فروری 2022پشاور(سچ خبریں) جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا
فروری
بن سلمان کا فرانس کا دورہ ان کے قاتل ہونے کو مٹا نہیں سکتا:ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
جولائی