کسان اتحاد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا اور حکومت پنجاب نے پیداواری لاگت میں کمی نہ کی تو اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کا استحصال کرنے کے لیے فلور ملز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جو زرعی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کسان رہنما اس بات کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے کہ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تمام سبسڈیز ختم کرنے اور آزاد منڈی کی معیشت کو فروغ دینے کے معاہدے کے تناظر میں گنے اور گندم کی کم از کم قیمتوں کا اعلان نہیں کر رہی ہے۔

مرکزی صدر میاں عمیر مسعود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر 5 ہزار روپے اور گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من کی جائے۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ملک بھر کے کسان اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے اور دارالحکومت میں دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 پاکستان کی زراعت کے لیے تباہ کن سال تھا، اور کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت میں کمی سمیت بہت سی ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت مقرر نہیں کی، جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا لیکن ان کے ارکان صرف 300 سے 325 روپے فی من کی پیشکش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے، اور آبپاشی کے لیے پانی کے نرخ 300 روپے فی گھنٹہ سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئے ہیں۔

کسان رہنماؤں نے بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کم معیار کے بیجوں اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خالد حسین نے کہا کہ ان تمام عوامل کی وجہ سے کسان کے لیے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ حکومت زرعی شعبے کو کوئی سبسڈی بھی فراہم نہیں کر رہی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر سچ کو نہیں مارا جا سکتا

?️ 11 ستمبر 2025غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر سچ کو

صیہونی فوجی اڈوں میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر چوری، لاکھوں کا گولہ بارود غائب

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کم از کم 20 افراد نے

صہیونی دشمن اپنے اسیروں کو کیسے واپس لے جانا چاہتے ہیں؟ابوعدیدہ کی زبانی

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان نے غزہ کی جنگ چھٹے مہینے

سوڈان کے سرحدی مثلث میں ایک اہم علاقے کی آزادی

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سوڈان کی تیز رفتار ردعمل کی افواج نے گزشتہ ماہ افریقہ

غزہ موسم سرما میں؛ زمینی رپورٹ، تباہی کی شدت اور عوام کی فوری ضروریات  

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اس جنگ زدہ علاقے کی

امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے

لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے