کراچی:نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

نسلہ ٹاور کی مسماری میں کام تیزی سے جاری

🗓️

کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور  رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیڈلائن ختم ہونے پر رہائشیوں کی اکثریت نے گھر خالی کرنے سے انکار کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اب پچاس فیصد سے زائد مکین گھر خالی کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نسلہ ٹاور سے 50 فیصد سے زائد مکین منتقل ہوگئے ہیں اور دیگر رہ جانے والے رہائشی سامان کی منتقلی میں مصروف ہیں۔سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ہدایات بھی جاری کر دی تھیں۔

انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو تحویل میں لے لیا ہے اور عمارت مکمل خالی ہونے کے بعد اسے مسمار کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا جو ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوگا۔نسلہ ٹاور کے متاثرین نے معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت نے بلڈر کو ادائیگی کاحکم دیا تھا لیکن کسی نے ادائیگی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سےگرانے اور عمارت کے مالک کو متاثرین کو رقم دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ اگر عمارت کا مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم دلوائیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ

پاکستانی میڈیا میں انقلاب اسلامی کی فتح کا جشن

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  پاکستان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز انقلاب

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

🗓️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات

🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا

 رمضان المبارک میں فلسطینی کیا کریں گے: صیہونیوں کو سخت تشویش

🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے رمضان المبارک کے دوران

یوکرین کو جتنے پیسے دیے ہیں سب واپس لیں گے:ٹرمپ

🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس

امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان

حکومت پنجاب کا 6 ڈویژن میں جمعے، ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 23 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے