اسلام آباد: (سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا وقت آ رہا ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم پاکستان کی شکل میں اپنی شناخت کو کامیاب کرائیں گے اور ہم کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ریلی کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں کا دور ختم اور مظلوم و محکوم عوام کی حکمرانی کا دن شروع ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بڑے افتخار سے ایم کیوایم پاکستان کو کامیاب کرانے جارہے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کی شکل میں اپنی شناخت کو کامیاب کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اور کراچی کا وقت آرہا ہے اس لیے تمام برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور آج کی رات گھر کے باہر مہم ختم اور گھر کے اندر شروع ہورہی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے مزید کہا کہ 8فروری کی شب ایم کیو ایم پاکستان نماز شکرانہ ادا کرے گی، ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں پر اب کڑا وقت آنا ہے اور ہم کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے قبل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج انتہائی دکھ کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہی ملک کے غریب و متوسط طبقے کی واحد امید ہے اور کراچی والوں نے ظالموں کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالموں نے یہ سمجھا کہ پیسوں سے الیکشن خرید سکتے ہیں لیکن یہ الیکشن صرف ہار جیت نہیں بلکہ ہماری نسلوں کی بقا کے لیے ضروری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کراچی سے ظلم کے خاتمے کا آغاز 8فروری کے دن شروع ہو جائے گا اور ایم کیوایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تمام نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈرامے’تیرے بن’ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان
مارچ
ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ
جون
ترکی میں جرمن رکن پارلیمنٹ گرفتار
اگست
نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیرسمجھ سے باہر ہے: عدنان صدیقی
فروری
اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
نومبر
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر ہیگ ٹریبونل کا اہم پیغام
جنوری
آج پھر عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ عدالت کی توہین ہے، شبلی فراز
اپریل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا
جنوری