?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10 روپے ایک پیسے مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 کے درمیان کی جائیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ، اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اور ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین کو تاخیر سے ادائیگی کرنے پر 14 فیصد سود ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
نیپرا نے کنزیومر سروس مینول (سی ایم ایس) میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کا مطالبہ پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیا تھا، لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا نے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ نیپرا نے کہا کہ اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔
تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔
مشہور خبریں۔
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو
ستمبر
لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: لیکود (نیتن یاہو کی پارٹی) کے رویے نے اس تحریک
مئی
پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول
?️ 30 جنوری 2024ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
جنوری
24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری، بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار
جنوری
ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے
ستمبر
ایران کے بارے میں امریکی قانون ساز کا اعتراف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی قانون ساز نے ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے
جون