کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

?️

کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ خراب صورتحال ضلع ساؤتھ میں ہے، ڈیفنس، کینٹونمنٹ صدر اور لیاری میں صورتحال خراب ہے، متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور وزرا کو تعینات کر کے ہدایات دی ہیں کہ علاقوں میں صورتحال پر قابو پائیں، ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز، ایڈمنسٹریٹر کراچی تین روز سے محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور بہتر کام کریں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود بھی دورہ کیا ہے، نالے گنجائش سے زیادہ بہہ رہے ہیں، اگر پمپ کرکے پانی کو نالوں میں ڈالتے ہیں تو دوسری جگہ سے اوور فلو ہو کر دوبارہ سڑکوں پر آرہا ہے، یہ ایک اور مسئلہ ہمیں درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو ڈھائی گھنٹے سڑکوں پر تھا، شارع فیصل سے ہوتا ہوا کارساز روڈ پر گیا، پھر جیل چورنگی کی طرف گیا، ہائی کورٹ کے پیچھے کا علاقہ بہت زیادہ پانی کے اندر ہے، اس کے بعد میں کلفٹن پمپنگ اسٹیشن گیا تاکہ معائنہ کروں اور بریفینگ لے سکوں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد پانی کو نکال سکیں کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے، کل بارش میں کچھ کمی ہوگی لیکن بدھ سے دوبارہ بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوسکتا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکر گزار ہوں، انہوں نے فون کرکے ضروریات کا پوچھا اور کہا وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو کہا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا ہے ان لوگوں کی مدد کریں، اگر ان کے رشتے دار ہیں تو انہیں وہاں پر منتقل کریں، نہیں تو کمشنر کو ہدایات دی ہیں کہ جب تک لوگوں کے گھروں سے پانی نکل نہ جائے تو ان کو ٹھہرانے کے لیے انتظامات کریں تاکہ اس مشکل وقت میں حکومت ان کی مدد کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی لیکن دوبارہ یہ بتا دوں کہ جس طرح کی بارشیں 2020 میں ہوئی تھیں، ویسی ہی اب ہوئی ہیں، یہ نہیں کہہ رہا کہ بہت ہی بہترین صورتحال ہے لیکن جب میں 2020 میں گیا تھا تو شارع فیصل پر رک گیا تھا، نرسری سے آگے نہیں جاسکے تھے، کچھ بہتری ضرور آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہرمیں سالوں سے نالوں پر سرکاری عمارتیں بنی ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر سال بارشیں زیادہ ہو رہیں، میں نے چیف سیکریٹری صاحب کو کہا ہے کہ شاید خود ہی اسٹارٹ کرنا پڑے کہ ایسی رکاوٹیں جو مسائل پید اکرتی ہیں، ان کو خود گرانا پڑے جو حکومت نے خود سالوں میں کھڑی کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں جہاں نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، ہمیں پرچہ دکھا دیتے ہیں کہ فلاں، فلاں نے اجازت دی ہے، وہ تجاوزات کو خود ہی ہٹائیں تاکہ یہ صورتحال پیدا نہ ہو، کافی سالوں سے کراچی میں ایسی برساتیں نہیں ہوتی تھیںِ، اللہ کرے کہ بارشیں رحمت کی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مشینری پوری طرح فعال ہے، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اپنا کام کررہی ہے، پہلی ترجیح پانی نکالنا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کیا نقصانات ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے 29 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، ایک جان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، ہمیں سب لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے، جن کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے ان کی بھرپور مدد کریں گے۔

پانی کی نکاسی کے اقدامات کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 10، 12 گھنٹے بارش نہیں ہوتی تو صورتحال بہت زیادہ بہتر ہو جائے گی، تین گھنٹوں میں 126 ملی میٹر بارش ہونا غیر معمولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کمرے میں 10 افراد کی گنجائش ہوتی ہے اگر 15 افراد آجائیں تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اس کمرے میں اگر 150 افراد آجائیں تو چھت گرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک سڑکوں کے حالات بہتر نہ ہوجائے، اس وقت تک لوگ نہ نکلیں تو اچھا ہوگا، ہر جگہ پر انتظامیہ موجود ہے، بلدیاتی وزیر عید کے سلسلے میں گئے تھے لیکن وہ کراچی واپس پہنچ رہے ہیں، اس سے قبل شدید بارشوں میں ہماری انتظامیہ نے پرفارم کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا میرا اور مجھ سے پہلے آنے والوں کو قصور ہے کہ ہم نے پانی کی قدرتی گزرگاہوں کو بند کردیا۔

مشہور خبریں۔

میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں

تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور

?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف

یونان امریکی اڈہ بن چکا ہے: رجب طیب اردوغان

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یونانی وزیر اعظم کے مہاجرین

ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت،

تل اویو میں اسرائیل کے لیے کوئی امن نہیں

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی غزہ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف جارحانہ

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے