🗓️
کراچی: (سچ خبریں) جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد بحیرہ عرب میں کیا گیا، مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پہلی بار منعقد کی گئی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ مشقیں 12 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی، مشقوں کے دوران کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔
اس کےعلاوہ مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں سی کنگ ہیلی کاپٹر اور اسپیڈ بوٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔
مشق کے دوران سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیاء سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
اس کےعلاوہ ایس ایس جیز نے جہاز پر اترنے اور سرچ آپریشن کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔
ڈجی پی آر ساؤتھ کمانڈر سلیم احمد نے باور کرایا کہ رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل سرکاری طور پر بچوں کی قاتل حکومت
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جون
کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی
🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے
نومبر
نئی صیہونی حکومت کی آنکھ کا کانٹا
🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:مسجد اقصی اور یروشلم کے علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے
جون
فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش
🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘
دسمبر
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان
🗓️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
برطانوی اخبار کا چین کے فوج مرکز کے بارے میں عجیب دعوی
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے
فروری
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ