?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع ہوگئی ہے۔ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی قرۃ العین نے جمع کروائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم میں معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر چورنگی پل پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شخص کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے شہری رہبر علی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شہری عرفان زخمی ہوگیا۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو دم توڑ گیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا۔
اس سے قبل 26 مارچ کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زوہیب نامی نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو فوری طور پر معطل کردیا۔
24 مارچ کو پولیس اور ریسکیو سروسز نے بتایا کہ ڈاکوؤن کو پکڑنے میں اپنی پڑوسیو کی مدد کرنے والے ایک دکاندار کو اتوار کی سہ پہر نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
5 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
27 فروری کو نیو کراچی کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک راہگیر کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت شبیر قاسم کے نام سے ہوئی جو علاقے میں ایک فیکٹری میں چوکیدار تھا۔
25 فروری کو پولیس نے بتایا کہ سعود آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی گولی سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
23 فروری کو اورنگی ٹاؤن میں مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
16 جنوری کو کراچی میں صبح سویرے سی ویو پر ایک نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ان کی بیوی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
سی ویو ساحل پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ محمد عدنان کو سی وی ویو پر ، فیز 8 میں نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ سی ویو پر ایک مشہور کھانے کے مقام پر کھانا کھانے گیا تھا، کھانے کے بعد وہ سی ویو پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو کلفٹن کے قریبی نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
18 جنوری کو نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنادی۔


مشہور خبریں۔
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کے ہونے کا کوئی ثبوت نہیں : سی آئی اے کے سربراہ کا اعتراف
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے
دسمبر
مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل
?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ
جون
مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز
?️ 28 جولائی 2025مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز امریکی سینیٹر
جولائی
آزاد کشمیر کے معاملات حل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ، فوجی سربراہ نے ذاتی دلچسپی لی، وزیراعظم آزاد کشمیر
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا
مئی
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے ہیں؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: 8 ستمبر 2000 کو الاقصیٰ انتفاضہ کے آغاز سے لے
ستمبر
موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے
اپریل
مغربی کنارہ صیہونی فوجی کنٹرول میں رہنا چاہیے:نیتن یاہو
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو
دسمبر
خارجہ پالیسی کا جائزہ: تہران کی مساوات میں ہتھیار ڈالنے کی کوئی جگہ کیوں نہیں؟
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: تجزیاتی جریدے فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
فروری