?️
کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے سبب شہر کی صورتحال تباہ کن ہوگئی، کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہری کئی گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے شہر کے نالوں کی صفائی کے دعووں کے باوجو بارش کا پانی تیزی سے سڑکوں اور محلوں میں جمع ہوگیا جس نے اگست 2020 میں ہونے والی تباہ کن موسلادھار بارش کی یاد تازہ کردی۔
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز تیز بارش کے باعث شہریوں کو سنت ابراہیمی ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، شہر کے بیشتر علاقوں میں سیورج کا نظام بھی جواب دے گیا، ڈیفنس سمیت کئی نشیبی علاقوں میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا۔
سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کے سبب آلائشیں اٹھانے والی بیشتر گاڑیاں خراب ہوگئیں، بارش کے پانی میں آلائشیں اور سیورج کا پانی مل جانے سے کئی علاقوں میں تعفن پھیل گیا۔
دریں اثنا شہر میں سیلابی صورتحال کے سبب پاک بحریہ نے ‘آپریشن مدد’ شروع کردیا، ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کراچی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے لیاری ندی میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ٹریفک پولیس کراچی کہ جانب سے کہا گیا کہ سب میرین انڈر پاس، کے پی ٹی انڈر پاس اور عبدللہ شاہ غازی انڈر پاس پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہری انتظامیہ کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ابھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات ہوئی اور کراچی میں موسلادھار بارشوں سے ہونے والے افسوسناک نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومتِ سندھ اس موقع پر فوری حرکت میں آئے گی اور وزیراعلیٰ سندھ کی باصلاحیت قیادت میں زندگی کو معمول پر لے آئے گی، میں نے انہیں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
دریں اثنا کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے بیان میں کہا کہ کراچی کے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور بجلی کی کھمبوں، نالوں اور گٹروں سے بھی دور رہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے شہر میں بجلی کی طویل بندش اور سڑکوں کے ندی نالوں کی صورت اختیار کرنے کا شکوہ کیا۔
صحافی برادری کی جانب سے بھی کراچی میں بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر آج دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی ، ایم ڈی کے ای ایس بی رفیق قریشی، ڈی آئی جیز اور محکمہ بلدیات کے افسران کو بھی طلب کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو تمام سکشن والی گاڑیاں شہر کے مختف علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت جاری کردیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جائزے کے بعد واٹر بورڈ کو نکاسی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی جبکہ کراچی پولیس کے آپریشن اور ٹریفک میں تعینات افسران و اہلکاروں کو ان کی جائے تعیناتی والے علاقوں میں موجود رہنے کا کہا۔
وزیراعلٰی سندھ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانئے، شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر عوام کی مدد کریں۔
ہدایات میں مزید کہا گیا کہ پولیس شہری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ برقت عوام کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک پولیس سے مدد کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات کراچی نےگذشتہ 12 گھنٹو ں میں ہونے والی بارش کے اعداد شمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 92.1 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور میں 91 ملی میٹر اور قائد آباد میں 76 ملی میٹر ہوئی۔
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں 56.2 ملی میٹر، اولڈ ایریا ائیرپورٹ پر 43 ملی میٹر اور پی ایف بیس فیصل پر 41 پر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جس کے مطابق کراچی کی جانب بڑھنے والا تیز بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کا ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ
?️ 8 ستمبر 2025مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘
مئی
آئی جی پنجاب اپنی ہی فورس کی تذلیل اور تشدد پر ایک ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، حماد اظہر
?️ 13 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے
اپریل
پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کیجانب گامزن ہے۔ وزیراعظم
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگیا
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی
مارچ
9 مئی کیسز: عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 20 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پاکستان
جنوری
امریکہ عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں مداخلت نہیں کرے گا : امریکی سفیر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفیر نے بدھ کو دعویٰ کیا
اگست