?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کافیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کو بحال کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ لیبراپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے ملازمین کو فارغ کرکےلیبر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، لیبر کورٹ نے 22 فروری کو پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی درخواست منظورکرلی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پاکستان اسٹیل کا آڈٹ کرنے والےگواہوں کاریکارڈ ہی غائب ہے، اگرپاکستان اسٹیل نقصان میں جارہی ہے تو اسی جگہ نئی اسٹیل مل کا منصوبہ کیوں بنایاگیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈان نیوز گزشتہ سال ستمبر میں ڈان نیوز نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے قیام کے لیے 700 ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی ہی نئی اسٹیل ملز کے لیے مختص کی گئی ہے کیونکہ موجودہ اسٹیل ملز کی اراضی پر نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
حکومت روس کے تعاون سے نئی اسٹیل مل قائم کرنا چاہتی ہے اور روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان کے وزیر صنعت نے نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
روسی نائب وزیر صنعت و پیداوار نے اپنی حکومت میں اعلیٰ سطح پر نئی اسٹیل مل کی تجویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 سے بند ہے اور اس کی نجکاری کی تجاویز بھی کئی بار پیش کی جا چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
اسلام آباد: شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے مقرر، تحریری فیصلہ جاری
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور
مئی
اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت
?️ 13 ستمبر 2025اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں
ستمبر
عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن نئے ڈرامے میں اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور معروف
ستمبر
ایک بھولی بسری جنگ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:جنین بھولی ہوئی لڑائیوں کی علامت ہے،جنین یا کسی بھی بھولی
جولائی
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو
جولائی