کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

🗓️

کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی کا ماحول ہوتا ہے وہیں کراچی میں  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے  واقعات میں 11سالہ بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔دیگر مختلف علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں 11سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق عزیزآباد مکہ چوک ، رنچھوڑلائن ، نارتھ ناظم آباد، کورنگی ، سرجانی ، کالاپل ، زینب مارکیٹ ، گلستان جوہر اور ملیر میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا، 11سالہ علی رضا نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے زخمی ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیزآباد مکہ چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص، رنچھوڑلائن گھاس منڈی میں 14سالہ لڑکا اور نارتھ ناظم آبادبلاک کیومیں 10سال کی بچی زخمی ہوئی۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ کورنگی اورسرجانی میں اندھی گولیاں لگنے سے2افراد ، کالاپل اورزینب مارکیٹ میں اندھی گولی لگنےسے2افراد اور گلستان جوہر میں  اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ملیر 15 گوشت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

کرم میں فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، گورنر اور سیاسی قیادت جرگے کیلیے کوہاٹ پہنچ گئی

🗓️ 1 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی

دن بدن بکھرتا اسرائیل

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے

سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار

🗓️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی

شمالی کوریا کے رہنما کی امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی تیاری کا اعلان

🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے ایک فوجی مشق کے دورے کے

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ

سعودی ولی عہد اور موساد کے نئے سربراہ کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف

🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے نئے سربراہ

فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا

🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد

’پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر اجرا کی منظوری کیلئے بورڈ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے‘

🗓️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے