?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے اور بارہ افراد زخمی ہونے کے اطلاع موصول ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں ایک پولیس افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سےچھان بین ہوسکے۔سید مرادعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دھماکےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنرکراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے
مارچ
چین اور ویتنام کی پہلی مشترکہ فوجی مشق؛خطے میں طاقت کے نئے توازن کی تلاش؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چین اور ویتنام اس ماہ اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق
جولائی
ایران اور امریکہ ایک جامع معاہدے کے قریب؛ سی این این کا دعویٰ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کے مطابق، ایران اور امریکہ اگلے دور کی
مئی
چین غزہ جنگ بندی کے لیے کیا کر رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے متوقع زمینی حملے
اکتوبر
عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے
اگست
وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات میں ایک اور چیلنج
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کی
جولائی
عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد
جون
دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان پر حملے
جنوری