🗓️
کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور وہ ملک میں دہشتگردی پھیلانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں.
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکےمیں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے.
واضح رہے کہ مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سےشادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارود نقل حرکت میں مدد کرتی تھی۔ خیال رہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش شام و عراق میں ظاہر ہوئی تھی اور اس کے بعد مختلف ممالک کو اس نے متاثر کیا۔
مشہور خبریں۔
حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے
دسمبر
جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا
🗓️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر
مئی
آئی ایم ایف کا دباؤ: نگران حکومت کا گیس کی قیمتیں بڑھانے سمیت دیگر اقدامات پر غور
🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے
ستمبر
جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے
فروری
جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
🗓️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی
جولائی
سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان
🗓️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے
جون
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون