?️
کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع سمیت سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر تھے، وہ 22 اپریل کو پاکستان پہنچے تھے، ان کا یہ دورہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔
ابراہیم رئیسی اس سے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر پہنچے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور صوبائی عہدیداروں اور اپنے وفد کے ہمراہ دعا کی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے دورے کے دوران ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ترجمان عبدالرشید چنہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر اور صوبائی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری کے امور اور دو طرفہ اقتصادی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور صوبے بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
بعد ازاں ایرانی صدر کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا اور سندھ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ آج میں ایک برادر ملک کے صدر، ایک دیرینہ دوست، پاکستان کے ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ’ہمارے درمیان مذہبی، علمی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط اور وقت کے ساتھ ساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے دل و جان سے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں جہاں بھائی چارہ، اتحاد اور باہمی تعاون ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی، غیر قانونی تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات، فلسطین اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم سرفہرست ہیں۔
مشہور خبریں۔
ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔
?️ 12 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی
جولائی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور نے وادی تیراہ میں
جولائی
اپوزیشن نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو حکومتی پیکج کے حق میں ووٹ ڈالنے سے خبردار کردیا
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تین اہم اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین کو
ستمبر
ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے
جنوری
ایران ہمیشہ لبنان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے گا:عراقچی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے لبنان کے
اکتوبر
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم، قانونی ٹیم کی معطل ارکان بحال کرنے کی تجویز
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی
اکتوبر
اسلام آباد: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور
مئی